ٹیکسٹ کتابوں کی چھپائی تاحال مکمل نہیں ہو سکی, سندھ ٹیکسٹ بورڈ
سندھ ٹیکسٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ تاحال نصابی کتابوں کی چھپائی مکمل نہیں کی جا سکی، تاہم 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالعلیم لاشاری کے مطابق چیلنجز کے باوجود نصابی کتب کی چھپائی کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اب تک 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی واضح ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے چھپائی کا کام شروع کردیا گیا۔
چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے بتایا کہ نصابی کتب کی چھپائی کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، تمام تر چیلنجز کے باوجود کتب کی چھپائی کا سلسلہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
چیئرمین عبدالعلیم لاشاری نے کہا کہ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ویئر ہاؤسز سے کتب کی ترسیل کا مکینزم بنا لیا گیا ہے، نصابی کتب کی چھپائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا ابہام اب باقی نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ درسی کتابوں کی ترسیل کا کام یقینی بنانے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔
چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کا کہنا تھا کہ ترسیل کے نظام میں درکار ٹرانسپورٹیشن کے ٹینڈرز کھل گئے ہیں، کتب کی ترسیل کے نظام کی مکمل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکول کھلنے سے پہلے کتب کی دستیابی کا کام مکمل ہو جائے گا۔