سندھ پبلک سروس کمیشن نے ہیڈ ماسٹرز کے عہدوں کے نتائج جاری کردیے, 174 امیدوار کامیاب

سندھ پبلک سروس کمیشن نے محکمہ تعلیم میں ہیڈ ماسٹر کے نتائج جاری کردیئے ہیں جس میں 174 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

ایس پی ایس سی نے مذکورہ محکمہ میں خالی آسامیوں کے بارے میں اشتہار نمبر 01/2021 کے ذریعے آگاہ کیا، جس میں 18 ہزار 340 امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔

ہیڈ ماسٹر BPS-17 کا تحریری امتحان 28 فروری 2024 کو منعقد ہوا، جس کے نتیجے کا اعلان 25 اپریل 2024 کو کیا گیا، جس میں کل 623 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا اور انہیں مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کا زبانی امتحان رواں سال کے جون اور جولائی کے مہینے میں لیا گیا تھا۔

محکمہ تعلیم میں مذکورہ پوسٹ کے بارے میں ایس پی ایس ایس کی جانب سے جاری کردہ نتائج میں سندھ میں رائج تمام آئینی تقاضوں کو عمل مین لاتے ہوئے 174 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جن میں 108 امیدواروں کا تعلق دیہی کوٹہ سے ہے جبکہ 66 امیدواروں کا تعلق شہری کوٹہ سے ہے۔

کامیاب امیدواروں کی فہرست ایس پی ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔