سجاول سے ملنے والی گیس سسٹم میں شامل، یومیہ 15 لاکھ مکعب فٹ گیس ملے گی

ائل اینڈ گیس کمپنی (اوجی ڈی سی ایل) کی پاکستان میں پہلی ضلع سجاول سے ملنے والی ٹائٹ گیس کی پیداوار کا آغاز ہوگیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ نورویل ویسٹ1سجاول سے 1.5ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل کی جارہی ہے۔

کمپنی کے مطابق ‘ڈرلنگ کے دوران ابتدائی جانچ کے نتائج مثبت نہیں تھے، تاہم پیداوار کو ممکن بنانے کیلئے ہائیڈرولک فریکچرنگ تکنیک استعمال کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گیس کو سوئی سدرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا اور فیلڈ سے یومیہ 15 لاکھ مکعب فٹ گیس ملک کے مرکزی سسٹم میں شامل ہو رہی ہے۔