سندھ حکومت کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی سیپرا بنانے کی منظوری
سندھ کابینہ نے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سندھ کابینہ نے سیپرا قائم کرنے کی منظوری دی۔
سیپرا سندھ رجسٹریشن آف الیکٹرک پاور سروس ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہے، سیپرا کا ایک چیئرمین اور 3 ممبران ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سیپرا کے لیے تقریبا 200 ملین روپے بجٹ 25-2024 کےلیے منظوری بھی دے دی۔
دریں اثنا سندھ کابینہ نے 500 میگاواٹ سولر پارک مانجھند کیلئے 250 ایکڑ اراضی دینے کی منظوری بھی دی
سندھ حکومت کا بجلی بنانے اور اس کی ترسیل کی نئی کمپنی بنانے کا اعلان
اجلاس میں کراچی ضلع وسطی میں 612 ایکڑز اراضی 120 میگاواٹ سولر پارک قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی جب کہ کراچی ملیر میں 600 ایکڑز پر 150 میگاواٹ سولر پارک قائم کرنے کی منظوری دیدی۔
وزیر توانائی سید ناصر شاہ نے 1.362 بلین روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی معاف کرنے کی کابینہ کو درخواست کی تاہم کابینہ نے اسٹامپ ڈیوٹی معاف کرنے کی تجویز منظور نہیں کی۔