سندھ بھر کی 36 خواتین لیکچررز کا 10 سال سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف، تنخواہیں لیتی رہیں

سندھ بھر سے محکمہ تعلیم کے کالج ڈیپارٹمنٹ کی 36 خواتین کالج لیکچرز کا 10 سال سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف آیا ہے، خواتین مراعتیں و تنخواہیں وصول کرتی رہیں۔

ذرائع کے مطابق غیر حاضر رہنے والی فیمیل لیکچررز میں سے زیادہ تر کا تعلق کراچی ڈویژن سے ہے جو کہ مراعتیں و تنخواہیں بھی لیتی رہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی 36 خواتین اساتذہ کے گزشتہ سات سے دس سال سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کو پہلے کئی مرتبہ موقع دیا گیا کہ وہ آکر جوائن کریں مگر ان کی جانب سے رسپانس نہیں آیا جس کے بعد محکمہ تعلیم نے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق ان اساتذہ کی تنخواہیں بند کردی گئی ہیں اور ان کو آخری موقع دیا جارہا ہے کہ وہ اپنے دفتر میں رپورٹ کریں، ان خواتین اساتذہ کو آخری موقع فراہم کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہار دیا جارہا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کہا جارہا ہےخواتین اساتذہ جلد اپنے محکمہ تعلیم سے رابطہ کریں ورنہ ملازمت سے برطرف کیا جائے گا۔ غیر حاضر خواتین کی اکثریت کا تعلق کراچی کے کالجوں سے ہے۔