سندھ بھر کے کالجز میں یونیورسٹیز طرز کا چار سالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کی منظوری

سندھ حکومت نے صوبے کے درجنوں کالجز میں یونیورسٹی طرز کے چار سالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

اس وقت سندھ بھر کے کالجز میں بیچلر اور ماسٹر پروگرام دو سال پر محیط ہے جب کہ یونیورسٹیز میں یہی پروگرامات چار سال تک محیط ہوتے ہیں۔

اب سندھ بھر کے 43 سرکاری کالجوں میں آئندہ سال سے چارسالہ بیچلر پروگرام شروع ہوگا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

سندھ بھر کے مذکورہ 43 کالجز کا 4 جامعات سے الحاق ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 13 کالجوں کا شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور، 14 کالجوں کا سندھ یونیورسٹی جامشورو، 11 کالجوں کا کراچی یونیورسٹی اور 5 کالجوں کا شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی بینظیر آباد سے الحاق ہوگا۔

طلبا و طالبات سرکاری کالجوں سے کم فیس میں چارسالہ بیچلر پروگرام کر سکیں گے۔

وزیراعلی سندھ کے اپروول کے بعد محکمہ کالجز نے حتمی اعلان بھی کردیا۔

جامعات کالجوں سے الحاق کرنے کی کوئی فیس وصول نہیں کریں گی۔