سندھ و بلوچستان کے تاریخی ہنگلاج ماتا مندر پر راوا فلمز کی ڈاکیومنٹری پیش
راوا ڈاکیومنٹری فلم کےبینر تلے بننے والی دستاویزی فلم ہنگلاج کی دیوی کو کراچی کے ایک مقامی سنیما گھر میں خصوصی اسکریننگ کے لییے پیش کیاگیا۔
فلم اسکریننگ کی تقریب میں کراچی کے معززین ، ہندو برادری کے چنیدہ افراد، حکومتی اور سول اداروںاور میڈیا کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کے تاریخی مقام جسے عرف عام میں نانی کا مندر جبکہ ہندو برادری ماتا ہنگلاج کے نام سے یاد رکھتی ہے پر دستاویزی فلم پیس کی گئی۔
تقریبا 32 لاکھ سال پرانا یہ مندر دنیا بھر کی ہندو برادری کے لیے انتہائی مقدس مقام ہے ۔ اس مندر کی لاکھوں سال پرانی داستان راوا ڈاکیومنٹری فلمز کا مرکزی موضوع ہے ۔
فلم کی اسکریننگ پر موجود مہمانوں کا کہناتھا کہ راوا فلمز کی جانب سے پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانا بہت خوش آئند عمل ہے اور ان کے معیاری کام کو اسی طرح جاری رہنا چاہیے۔
راوا ڈاکیومنٹری فلمز پاکستان کا واحد معتبر پروڈکشن ہاؤس ہے جو پاکستان کی ثقافت ، تاریخ ، کھیل ، ماحولیات ، صحت اور موجودہ واقعات پر مبنی دستاویزی فلمیں بناتا ہے ۔
یہ ڈاکیومنٹری اس لئے بھی منفرد ہے کہ اس کی تیاری میں آرٹیفیشیل انٹیلجنس کی مدد سے مناظر تخلیق کیے گئے ہیں ۔ راوا ڈاکیومنٹری فلمز پُر عزم ہے کہ پاکستان کا مثبت اور بہتر چہرہ دنیا کو دکھایا جائے ۔