پسند کی شادی نہ کروانے پر خیرپور کی لڑکی نے 13 اہل خانہ کو قتل کیا، پولیس

IMG-20241009-WA0012

ضلع خیرپور کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کو اسی خاندان کی لڑکی نے پسند کی شادی نہ کروانے پر قتل کیا تھا۔

گزشتہ ماہ 17 اگست کو زہریلا کھانے کے باعث محنت کش گل بیگ، بیوی، 8 بچے، بھائی اور بھتیجے جاں بحق ہو گئے تھے، مرنے والوں تمام بچوں کی عمریں 4 سے 20 سال کے درمیان تھیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جاں بحق افراد کو زہر دینے کا انکشاف ہوا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے معاملے کی تفتیش جاری رکھی، جس دوران انکشاف ہوا کہ تمام افراد کو خاندان کی ہی لڑکی نے زہر دے کر قتل کیا۔

پولیس نے بتایاکہ ملزمہ شائستہ اور امیر بخش بروہی نے آٹے میں زہر ملا کر کھلانے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کے ابتدائی بیان کے مطابق پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے لیکن خاندان والے رضا مند نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق پیر جو گوٹھ پولیس نے 13 افراد کے قتل میں الزام میں لڑکی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا، جن کے خلاف مزید عدالتی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں، لڑکے کا باپ اور بھائی بھی جاں بحق ہوئے، لڑکے نے اپنے والد اور بھائیوں کو چچاکےگھرکھاناکھانےسےمنع کیا تھا۔

زہریلا کھانا کھانےسےلڑکی کےوالدین اور 8 بہن بھائی جاں بحق ہوئے۔