ہلویتاس پاکستان کی جانب سے خیرپور کے دیہات میں دستکار خواتین کے سہولیات سینٹرز کا افتتاح
فلاحی تنظیم ہلویتاس پاکستان کی جانب سے ضلع خیرپور کے مختلف دیہات میں خواتین کی سہولت کے لیے تعمیر کروائے گئے دستکاری سہولت سینٹرز کا افتتاح کردیا گیا۔
سینٹرز کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کیا۔
سینٹرز کو ضلع کے گاوں بھٹ اور آغا علی جتوئی میں خصوصی طور پر دستکار خواتین کی مدد اور سہولت کے لیے تعمیر کرایا گیا ہے۔
اس موقع پر ہلویتاس پاکستان کی کنٹری ڈائیریکٹر ارجمند نظامی اور ان کی ٹیم، پارٹنر آگنائزیشن انڈس کرافٹس فاونڈیش کی جی ایم اور ان کی ٹیم کے علاوہ گاوں کی دستکار خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نفیسہ شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ اس گاوں کی مضنوعات پورے ملک میں اپنی پہچان آپ ہوں۔
ارجمند نظامی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہیلویتاس پاکستان سیلاب ذدگان کی بحالی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے۔
بعد اذاں نفیسہ شاہ نے منتخب ہنرمند خواتین میں کرافٹ ٹول کٹس بھی تقسیم کیں۔