سال 2024 میں سندھ بھر سے پولیو کے ریکارڈ 20 کیس سامنے ائے
سال 2024 میں محکمہ صحت سندھ کی پولیو کے خاتمے کی برسوں کی کاوشوں پر پانی پھر گیا، سال بھر میں صوبے سے ریکارڈ 20 پولیو کیس سامنے ائے۔
اسی طرح پاکستان بھر میں 2023 کے 6 کیسز کی تعداد کے مقابلے 2024 میں 67 کیسز سامنے ائے۔
طبی ماہرین نے پولیو کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پولیو کے خاتمے کا خواب اب کئی سال تک ڈراؤنی حقیقت بن چکا
سال 2024 سندھ میں پہلا کیس یکم جون کو ضلع شکار پور سے سامنے آیا اور سال کے اختتام پر یعنی دسمبر میں اخری اور مجموعی طور پر سال کا بیسواں کیس کشمور سے سامنے ایا۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق سال 2024 میں ملک بھر میں 67 پولیو کیسز ک تصدیق ہوئی، متاثرہ 27 بچوں کا تعلق بلوچستان، 18 کا خیبرپختونخوا، 20 کا سندھ ، ایک بچے کا تعلق پنجاب اور ایک کا اسلام آباد سے ہے۔
یہاں سوال یہ ہے کہ بچوں کی معذوری کا ذمہ دار آخرکون۔۔۔؟ انتظامیہ کی عدم توجہی یا والدین کی کوتاہی؟ اس حوالے سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد خالد شفیع کہتے ہیں کہ پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ کر معذوری کے خلاف جنگ ہار گئے۔
محکمہ صحت کی جانب سے پولیو کے خاتمے کیلئے سال 2024 میں گیارہ بار مہم چلائی گئی، جن میں سے دو خصوصی پولیو مہم بھی تھیں ۔
ماہر ین کے مطابق پولیو کا خاتمہ اس وقت ممکن ہے جب حکومت، والدین اور ادارے مل کر کام کریں گے۔