سندھ حکومت کا پہلی میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان
سندھ حکومت نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ترجمان سندھ حکومت خواہشمند ہے مصطفی عبداللہ بلوچ کے مطابق سندھ اور پاکستان کی ثقافتی شناخت کو مضبوط بنانے اور اس کے میڈیا اور مواصلاتی منظرنامے کو آگے بڑھانے کے لیے سندھ حکومت نے کراچی میں جدید میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کا منصوبہ بنالیا۔
ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سرپرستی میں شروع کیے گئے اس تبدیلی لانے والے اقدام کا مقصد سندھ کی تاریخی اور ثقافتی میراث پر خاص توجہ دینا ہے۔
ترجمان مصطفی عبداللہ بلوچ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ کو پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فریم ورک کے تحت اس بلند پروازانہ منصوبے کا آغاز کرنے کا کام سونپا ہے۔
انہوں نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ تجویز کردہ میڈیا یونیورسٹی کا تصور میڈیا تعلیم، تحقیق اور جدت کے لیے ایک ممتاز ادارہ بنانے ہے۔
سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال کے مطابق میڈیا یونیورسٹی نہ صرف پاکستان کے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرے گی بلکہ سندھ کی انمول تاریخ اور انڈس سولائزیشن کی عظمت کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کرے گی۔
ان کے مطابق یہ ادارہ عالمی معیار کی تعلیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی تخلیقی صنعت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ سندھ حکومت کا یہ اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ثقافتی ورثہ، تعلیم، اور جدید میڈیا کا فروغ قوم کی ترقی کے لیے کتنا اہم ہے ۔