ایس ایس پی علینا راجپر اور سرمد علی بھاگت رشتہ ازدواج سے منسلک

سندھ پولیس میں سینیئر سپرنٹڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گریڈ 18 کے عہدے پر خدمات سر انجام دینے والی علینا راجپر اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے گریڈ 17 کے افسر سرمد علی بھاگت رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

دونوں افسران اس وقت سندھ حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، دونوں سینٹرل سُپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے امتحانات کے ذریعے سرکاری بیورو کریسی میں شامل ہوئے تھے۔

دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات تھے اور دونوں نے 26 جنوری کو حیدرآباد میں شادی کی۔

دونوں کے ولیمے میں مختلف سیاسی، سماجی اور حکومتی شخصیات نے شرکت کی جب کہ دونوں کے کلاس اور جاب کلیگس بھی ولیمے میں شریک ہوئے۔

علینا راجپبر اس وقت ایس ایس پی کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں جب کہ سرمد علی بھاگت اس وقت چیف سیکریٹری سندھ کے پرسنل اسسٹنٹ کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

دونوں کی شادی پر مداحوں اور ان کے خیر خواہوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔