سندھ ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے کسانوں کے لیے بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔
وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے میرپور ماتھیلو میں بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن اور زرعی میلے کا افتتاح کیا۔
وزیر زراعت نےموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلئےگھوٹکی میں نئے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا بھی افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیر زراعت نے اورگھوٹکی میں زرعی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا۔
وزیر زراعت سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ہاریوں کی رجسٹریشن کے لیے نئی ویب سائٹ اور ایپ تیار کرلی۔
انہوں نے بتایا کہ ہاری اب محکمہ زراعت اور روینیو کے افسران کے پاس نہیں جائیں گے وہ اپنے دستاویزات کے ساتھ ویب سائٹ www.benazirharicard.gos.pk)پر رجسٹریشن کرسکیں گے۔
سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ اب 15 لاکھ ہاری خود بینظیر ہاری کارڈ کی آن لائن رجسٹریشن کرسکیں گے، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی ملے گی۔
وزیر زراعت کے مطابق ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو کراپ انشورنس، بغیر انٹریسٹ کےقرضہ،زرعی آفات کی صورت میں مختلف مالی امداد فراہم کی جائے گی۔