سندھ کی جیلوں میں قید قیدیوں کی مفت نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم کا پروگرام شروع

0

سندھ حکومت نے صوبے کی تمام جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو نجی تعلیمی اداروں میں پرائمری سے یونیورسٹی تک مفت تعلیم دینے کے پروگرام کا آغاز کردیا۔

سندھ میں کل 27 جیل ہیں، جن میں سے تین بند ہیں۔ بقیہ 24 جیلوں میں اس وقت 24 ہزار قیدی موجود ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ، محکمہ جیل خانہ جات اور غیر سرکاری تنظیم ’پیغام پاکستان‘ کے اشتراک سے صوبے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا بندوبست کیا جائے گا۔

بارہ مارچ کو سینٹرل جیل کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیرِ تعلیم سندھ سردار علی شاہ اور وزیر جیل خانہ جات حسن علی زرداری نے سینٹرل جیل کے 100 قدیوں کے بچوں کو نجی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کے لیٹر تقسیم کرکے اس منصوبے کا آغاز کیا۔

اس موقع پر وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ جیلوں میں قید قیدیوں کے چار ہزار بچوں کے کوائف حکومت کو مل چکے، جن کی تعلیم کے لیے لیٹرز جاری کیے جا رہے ہیں۔

تبصرہ کریں