خیرپور سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بتایا ہے کہ اس نے سندھ کے ضلع خیرپور سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔
کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ خیرپور میں فاقر1 کنویں سےتیل و گیس کی دریافت ہوئی۔
کنویں سے 64 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار ہورہی ہے فاقر1 کنویں سے 55 بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر ملے۔
کمپنی کا کہنا تھا کہ مذکورہ تیل و گیس کی پیداوارجدیدٹیکنالوجی کے استعمال سےحاصل کی گئی، گیس و تیل کی نئی دریافت توانائی بحران میں کمی میں مددگارثابت ہوگی۔