جھڈو میں 9 ماہ کی حاملہ خاتون شوہر کے ہاتھوں قتل، سر تن سے جدا کردیا

ضلع میرپورخاص کی تحصیل جھڈو کے گاؤں دادو خان کورائی میں شوہر نواز کورائی نے معمولی بات پر چار بچوں کی ماں 9 ماہ کی حاملا بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا، خاتون کا سر تن سے جدا کردیا
جھڈو پولیس کے مطابق واقعہ 9 جولائی کی صبح ساڑھے نو بجے ہوا، ایک بجے لاش کو جھڈو رورل ھیلتھ سینٹر پہنچایا،وہاں لیڈی ڈاکٹر نے عدم سہولیات کا بتا کر لاش کو سول اسپتال میرپورخاص بھیج دیا ۔
مقتولہ خاتون فرزانہ کی والدا سمی کورائی نے بتایا کہ و حیدرآباد میں رہتے ہیں انہیں جیسے اطلاع ملی و لاش لیکر دربدر پھرتے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے ملے تھے جو اس نے اپنے بچے کی ڈلیوری کے لیئے رکھے تھے اس پر جگھڑا ہوا اور ظالم شوہر نے میری حاملا بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا ایک قتل نہیں دو قتل ہوئے ہیں۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔