محکمہ جنگلات کی 8 ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ، سندھ حکومت بے بس

0
images (1)

حکومت سندھ قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لینے سے قاصر‘ محکمہ جنگلات کی 8 ہزار ایکڑ زمین پر قبضے کا انکشاف سامنے آگیا۔

علاوہ ازیں محکمہ جنگلات کی زمین پر سرکاری افسران اور ملازمین کی ملی بھگت سے قبضے کیے جانے کا انکشاف بھی سامنے آگیا۔

اردو اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق دفتر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ایفاریسٹریشن ڈویژن سکھر کے مالی سال 2022-23 کے آڈٹ کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ جنگلاتی زمین8,667 ایکڑ رقبے پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ۔

مذکورہ غیر قانونی قبضے کے باوجود محکمہ نے زمین واگزار کروانے کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے‘ نتیجتاً یہ زمین تاحال قبضے میں ہے۔

غیر قانونی قابضین سے جنگلاتی زمین کا تحفظ نہ کرنا محکمہ کی بنیادی ذمہ داریوں سے چشم پوشی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ غفلت حکومت کے وسائل کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حل میں محکمہ جاتی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے۔

تبصرہ کریں