سندھ کے متعدد شہروں میں بارش کے بعد علاقے زیر آب، گڈو و سکھر بیراج پر سیلابی صورتحال

images (2)

سندھ کے متعدد شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ بارش کے باعث نشیبی علاقےزیر آب آ گئے۔

حیدرآباد اور گرد و نواح میں تیز بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب اگئے، شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔

ٹنڈوالہ یار میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جامشورو اور مٹیاری کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں سیلابی ریلے داخل ہونے کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔