سندھ کے شہری علاقوں کے لیے الگ سیکریٹریٹ قائم کیا جائے، ایم کیو ایم کا نیا راگ

IMG-20250715-WA0053

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے ایک نئی فرمائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے لیے الگ سیکریٹریٹ قائم کیا جانا چاہیے۔

ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے سندھ میں دوسرے سیکریٹریٹ کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے لئے ایک الگ سیکرٹریٹ کا قیام بہت ضروری ہے تاکہ سندھ کا کچھ علاقہ بھی ترقی کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم تاجر برادری اور اربن سندھ کا مقدمہ لڑ رہی ہے مگر بدقسمتی سے سندھ پر قابض حکمران اور نوکر شاہی قانون سے بالاطاق ہیں اور ترقی قانون کی بالادستی پر مبنی ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےحیدر آباد کےمقامی ہوٹل میں چیمر آف کامرس حیدر آباد ،چیمر آف جامشورو، حیدراباد اسمال چیمبر اف کامرس، حیدر آباد سائٹ ایسوسی ایشن و کوٹری سائٹ ایسوسی ایشن۔نوری آباد سائٹ ایسوسی ایشن اور انڈسٹریز ودیگر تاجر نمائندوں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیو ایم نے اٹھارویں ترمیم کاساتھ آئین کے آرٹیکل 140/Aکے لئے دیا تھالیکن آرٹیکل پر عمل درآمد نہ ہونا ہمارے ملک میں کمزور قانون کی عکاسی ہے۔