نامور ادیب و براڈکاسٹر نصیر مرزا کے بڑے بھائی منصور مرزا انتقال کر گئے
حيدرآباد: سندھ کے نامور ادیب، معروف براڈکاسٹر اور ریڈیو پاکستان کے سابق ریجنل ڈائریکٹر نصیر مرزا کے بڑے بھائی منصور مرزا قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کی رحلت کی خبر سنتے ہی ادبی، ثقافتی، صحافتی اور براڈکاسٹنگ کے حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے