کراچی اسکول پرنسپل ریپ کیس: دو خواتین نے بیان ریکارڈ کرادیا، بار بار ریپ کے الزامات

images

دارالحکومت کراچی کے علاقے گلشن حدید کے نجی اسکول کے ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر ملیر کورٹ میں سماعت ہوئی، جہاں دو خواتین نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔

ملیر کی عدالت نمبر 5 میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے روبرو متاثرہ خواتین میں سے دو خواتین نے بیانات قلم بند کروائے۔

عالت سے قبل دونوں خواتین نے 161 کے تحت بھی پولیس کو بیان ریکارڈ کروائے تھے۔

ملزم کی موجودگی میں دونوں خواتین نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت اپنے بیانات ریکارڈ کرائے اور مشتبہ شخص کی بار بار ریپ کرنے والے ملزم کے طور پر شناخت بھی کی۔

متاثرہ خواتین نے عدالت میں بیان حلفی دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی آئی جی ایم اسکول کے پرنسپل عرفان غفور میمن سے کوئی دوستی نہیں تھی، انہوں نے انہیں جاب کے بہانے بلاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر انہیں ریکارڈ کی گئی ویڈیوز سے بلیک میل کرتا رہا۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں خواتین کے ساتھ اسکول میں ریپ کرنے والا پرنسپل گرفتار

جوڈیشل مجسٹریٹ (ملیر) رمشا نوید نے دونوں خواتین کی شہادتیں ریکارڈ کیں اور ملزم اور اس کے وکیل کو گواہوں پر جرح کا موقع فراہم کیا۔23 سالہ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ وہ تقریباً 3ماہ قبل ملازمت کے سلسلے میں اس سکول گئی تھی اور ملزم نے اسے انٹرویو کے لیے سکول اوقات کے بعد آنے کا کہا تھا۔

لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم نے اسے اپنے دفتر میں بیٹھنے کو کہا، دروازہ بند کیا اور اس کے ساتھ زبردستی کی، پھر اس نے اسے 25 ہزار روپے تنخواہ کی پیشکش کی اور ایک ہفتے کے بعد اسکول جوائن کرنے کا کہا۔

متاثرہ لڑکی نے کہا کہ جب ایک ہفتے کے بعد سکول گئی تو ملزم نے ایک بار پھر جرم کا ارتکاب کیا اور جب میں نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو اس نے مجھے تھپڑ مارا اور کہا کہ یہ سب کچھ دفتر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا ہے اور ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دی۔

لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے اسے بلیک میل کیا، 4 مرتبہ اس کا ریپ کیا، اسے کوئی ملازمت اور کوئی تنخواہ نہیں دی۔

تقریبا تیس سالہ دوسری متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ متعدد مواقع پر ملزم نے نوکری کی پیشکش کے بہانے جنسی زیادتی کی، سوشل میڈیا پر ریپ کی ویڈیوز پوسٹ کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل بھی کیا۔

متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کی خبر سامنے آنے کے بعد اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے وہ تھانے گئی تھیں۔

کسی کے ساتھ ریپ نہیں کیا، سب خواتین سے تعلقات تھے، کراچی کے گلشن حدید سے گرفتار پرنسپل

عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف منشیات برآمدگی کا بھی مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر اس کے گھر سے منشیات برآمد کی ہے۔ ملزم عرفان سے مذید انوسٹی گیشن کررہے ہیں اور ملزم عرفان کا مذید ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزم پرنسپل عرفان غفور کا مذید 4 روزہ ریمانڈ دے دیا۔

اس سے قبل پولیس نے بتایا کہ تقریباً 45 متاثرہ خواتین ہیں جنہیں ملزم بلیک میل کر رہا تھا۔ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376، 506، 509 اور 25 کے تحت اسٹیل ٹائون تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کراچی کے گلشن حدید کے اسکول میں خواتین کے ساتھ ریپ کرنے والے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج