پی پی کے 16 سالہ دور میں سندھ کا نصف سے زائد ماحولیاتی بجٹ ہر سال ضائع ہونے کا انکشاف

ماحولیات سے متعلق نجی تحقیقیاتی ادارے کی جانب سے سندھ کے 16 سالہ ماحولیات بجٹ پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ دہا/ی سے ہر سال سندھ کا ماحولیات کا نصف بجٹ ضائع ہوجاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2007 سے 2024 تک موسمیاتی تبدیلیوں کےلیے 48.8 ارب روپے مختص ہوئے، 20.2 ارب روپے یعنی 41 فیصد رقم خرچ ہوئی جبکہ بقیہ 59 فیصد ضائع ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی کےلیے مختص 4 کروڑ روپے بھی ضائع ہوگئے۔ محکمہ ماحولیات نے 16 سالوں میں ترقیاتی بجٹ کا 90 فیصد ضائع کیا۔
رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ ادارہ تحفظ ماحولیات سوا 3 ارب میں سے صرف 34 کروڑ روپےخرچ کر پایا۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات نے 13 ارب میں سے 10 ارب روپے خرچ کیے جو بہتر کارکردگی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیلٹا بلیو کاربن سے آمدن کا محکمہ جنگلات کے بجٹ میں ذکر ہی نہیں۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلی حیات 16سال میں محض 42 فیصد ترقیاتی بجٹ لگانے میں کامیاب ہوسکا۔