کراچی میں تین خواجہ سرا افراد کا قتل، مقدمہ درج

221157168a74444

صوبائی دارالحکومت کراچی کے میمن گوٹھ تھانے میں 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

میمن گوٹھ تھانے میں 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت ان کے گرو ظفر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ نے موقف اپنایا کہ ہم سب خواجہ سرا ایک ہی علاقے میں مختلف کمروں میں رہائش پذیر تھے، ہمیں بذریعہ واٹس ایپ معلوم ہوا کہ ہمارے ساتھیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

مدعی نے موقف اپنایا کہ مقتولین میں ایلکس، جیئل اور اسما شامل ہیں، تینوں خواجہ سراؤں کو نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات پر قتل کیا۔

خیال رہے کہ ایک قبل 3 خواجہ سراؤں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا جن کی لاشیں میمن گوٹھ میں سپرہائی وے سے ملی تھیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے نادرا کے ڈیٹا کی مدد سے 2 مقتولین کی شناخت ایلکس ریاست اور جیئل کے ناموں سے کی تھی، مقتولین نے شناختی کارڈ میں اپنی جنس مرد لکھوائی ہوئی تھی۔