سندھ میں انکم سپورٹ کے تحت 45 ارب روپے دینے کا دعویٰ

وفاقی حکومت کے ریلیف پروگرام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران سندھ کے سیلاب متاثرین کو 45 ارب روپے کی رقم دی جا چکی ہے۔

https://twitter.com/bisp_pakistan/status/1580504353794056194?t=szY1xOCoFhFKwaFhj-w9ew&s=19

وفاقی حکومت نے بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت ملک بھر کے سیلاب متاثر خاندان کو رقم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اور حکومت گزشتہ دو ماہ سے ہر خاندان کو 25 ہزار روپے فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

بی آئی ایس پی نے 14 اکتوبر کو بتایا کہ اگست کے اختتام سے اب تک ملک بھر کے 26 لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین کو 65 ارب روپے سے زائد کی رقم فراہم کردی گئی۔

https://twitter.com/bisp_pakistan/status/1580780731848327169?t=BSGN1ug-8kn4Q2r7T6daPg&s=19

پی آئی ایس پی نے دعویٰ کیا کہ پروگرام کے تحت 13 اکتوبر تک سندھ کے 18 لاکھ خاندانوں کو امدادی رقم ادا کردی گئی تھی جو کہ 45 ارب روپے بنتی ہے۔

اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ بی آئی ایس پی نے سب سے زیادہ رقم صوبہ سندھ میں متاثرین کو دی اور مجموعی طور پر ملک کے 26 لاکھ میں سے 18 لاکھ متاثرین خاندان کا تعلق سندھ سے تھا، جنہیں اب تک ایک بار 25 ہزار روپے فراہم کردیے گئے۔

https://twitter.com/bisp_pakistan/status/1580499327906041856?t=sgWZG0pslsr0emeh_-aUjw&s=19