اگلی حکومت میں میرٹ پر نوکریاں دیں گے، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت اس بار مختلف مسائل اور مصروفیات کی وجہ سے نوجوانوں کو زیادہ ملازمتیں نہیں دے پائی لیکن ساتھ ہی انہوں نے نوجوانوں کو خواب دکھائے کہ وہ اگلی بار حکومت میں آنے کے بعد میرٹ پر نوکریاں دیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے لیاری کے علاقے میں فلاحی تنظیم جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے تیار کردہ ڈائلاسز سینتر کا افتتاح کرتے وقت میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب کے بعد مصروفیات کی وجہ سے انہوں نے ڈائلاسز سینٹر کے افتتاح کرنے میں تاخیر کی۔
انہوں نے سیلاب سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی صوبے کے 24 اضلاع میں اس وقت ایمرجنسی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے تمام فلاحی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کے جذبے کو سراہا۔
Karachi: Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah visited the areas of Mira Naka- Chakiwara, Lyari where patch work of the damaged roads was in progress. People of the area gathered on the occasion and raised the slogans of Jeay Bhutto. pic.twitter.com/pseRUNggXG
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) October 15, 2022
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سیلاب سے سندھ میں 80 فیصد سے زیادہ نقصان ہوا، اتنا سنگین سیلاب پہلے کھبی نہیں آیا، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے خود کہا کہ اس قدر تباہی نہیں دیکھی، یہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے صوبے میں 20لاکھ گھر گرے اور لاکھوں افراد متاثر ہوئے، جن کی بحالی کا کام جاری ہے۔
سید مراد علی شاہ نے بے روزگار نوجوانوں کو سہانے خواب دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ اگلی حکومت آنے کے بعد ملازمتیں فراہم کریں گے، انہوں نے کہا کہ وہ نوکریاں نہیں دے سکے الیکش کے بعد میرٹ پر نوکریاں دیں گے۔