بلاول بھٹو سے شادی نہیں ہو رہی، ماہ نور سومرو
فوٹو: ماہ نور سومرو، ٹوئٹر
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپنی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ماہ نور سومرو نے واضح کیا ہے کہ ان کی شادی نہیں ہو رہی۔
ماہ نور سومرو نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی اپنی پارٹی کے چیئرمین سے شادی نہیں ہو رہی۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ان سے متعلق غلط خبریں پھیلانا بند کی جائیں، پیپلز پارٹی کے تمام لوگ ایک خاندان کی طرح ہیں۔
https://twitter.com/mahenoor28/status/1583084725044154371
ماہ نور سومرو نے یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں کی جب کہ سوشل میڈیا اور متعدد ویب سائٹس نے ان کی شادی کی خبریں شائع کیں۔
ہیلو میگزین کے انستاگرام اکاؤنٹ پر ماہ نور سومرو، فریال ٹالپر اور بلاول بھٹو زرداری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
https://www.instagram.com/p/Cj8PvwfJwgX/?hl=en
پوسٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی ممکنہ طور پر پارٹی کی سینیئر رہنما اور رکن رقیہ خانم سومرو کی صاحبزادی ماہ نور سومرو سے شادی کریں گے۔
Pakistan Peoples Party (PPP) Chairman and Federal Foreign Minister Bilawal Bhutto-Zardari is likely to tie the knot with Mahnoor Soomro, granddaughter of PPP founding member Ruqia Khanum Soomro, according to sources.#DialoguePakistan #PPP #BilawalBhutto #Wedding #MahnoorSoomro pic.twitter.com/dGutzxfWlZ
— Dialogue Pakistan (@DialoguePak) October 20, 2022
علاوہ ازیں ڈیلی پاکستان سمیت دیگر ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز نے بھی ان کی شادی کی خبریں شائع کیں، جس کے بعد ماہ نور سومرو نے ایسی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔
Milad’22 pic.twitter.com/sIFvs4uTNA
— Mahenoor (@mahenoor28) October 13, 2022
ماہ نور سومرو کی بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی خبریں ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئیں جب کہ حال ہی میں ماہ نور سومرو نے محفل میلاد نبی ﷺ کی ایک تقریب میں بلاول بھٹو زرداری کی پھوپھو فریال ٹالپر کے ہمراہ کچھوائی گئی اپنی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔
ماہ نور سومرو کے ٹوئٹر پروفائل کے مطابق وہ پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما و رکن رقیہ خانم سومرو کی صاحبزادی ہیں۔
The journey of the three generations' relationship, we share with the Bhutto family. ♥️ From Begum Nusrat Bhutto's visit to our home when I was born to BB shaheed holding me when she came to attend our jalsa to meeting @AseefaBZ 🫶🏻 @BBhuttoZardari @AseefaBZ @BakhtawarBZ pic.twitter.com/5th7TBwoNG
— Mahenoor (@mahenoor28) September 28, 2022
سندھ اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق رقیہ خانم سومرو 2008 سے 2013 تک رکن صوبائی اسمبلی تھیں جب کہ اس سے قبل وہ 1988 اور بعد ازاں 2002 میں بھی رکن قومی اسمبلی رہ چکی ہیں۔
#helpflood_victims #TogetherWeCan pic.twitter.com/CVhluRGft2
— Mahenoor (@mahenoor28) September 22, 2022
رقیہ خانم سومرو کا تعلق ضلع لاڑکانہ کے تعلقہ رتو ڈیرو سے ہے اور ان کا شمار پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنمائوں میں ہوتا ہے۔
Happy Birthday, Chairman PPP & FM 🇵🇰 @BBhuttoZardari 🥳 Wish you a wonderful year ahead of continued success. We are so very grateful to you for everything you have done for our country. Thank you for your phenomenal leadership & everything that you bring to the table. pic.twitter.com/RH3ddsoxo5
— Mahenoor (@mahenoor28) September 20, 2022