سندھ میں 10 ماہ کے اندر خواتین و بچوں سے ریپ کے 238 کیس رپورٹ

فائل فوٹو: فیس بک

سندھ بھر میں سال 2022 کے ابتدائی 10 ماہ کے اندر خواتین و بچوں کے ساتھ ریپ اور گینگ ریپ کے 238 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ درجنوں کیسز رپورٹ نہ ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے میں رواں سال کے 10 ماہ میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے 238 سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے جس میں  55سے زائد اجتماعی زیادتی کے کیسز شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صرف دارالحکومت کراچی میں ہی ابتدائی 10  ماہ میں ریپ اور گینگ ریپ کے 235واقعات رپورٹ ہوئے اور صرف 89ملزمان کو گرفتار کیا جاسکا۔

 پولیس رپورٹ کے مطابق 55 سے زائد اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات شامل ہیں جبکہ گزشتہ سال 272 زیادتی کے اور اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد 82 تھی۔

 پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف کراچی میں جنوری سے ابتک زیادتی کے 235واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد 48 سے زائد ہے۔ 

پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کراچی میں اجتماعی جنسی زیادتی واقعات کی تعداد 74 تھی، پولیس نے مجموعی طور پر ابتک 89 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، 

دوسری جانب ذرائع سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کئی واقعات ایسے ہیں جو رپورٹ نہیں ہوتے ہیں۔