سندھ میں 40 سے زائد اسکیموں کے منصوبے غیر معیاری قرار

سندھ میں متعدد محکموں کے منصوبے غیرمعیاری قرار دے دیئے گئے ، صحت، تعلیم اورایکسائز سمیت دیگر محکموں کی 40سے زائد اسکیموں کا کام غیرتسلی بخش قرار.

محکمہ منصوبہ بندی اور ترقی کے مانیٹرنگ ڈیسک اینڈ اوولیوئیشن سیل نے رپورٹ مجاز حکام کو ارسال کردی.

صوبہ کے سرکاری محکموں میں کرپشن برقرار ہے، کرپٹ بیوروکریسی کی جانب سے مبینہ طور پر ٹھیکیداروں سے گٹھ جوڑ کرکے قومی خزانےکی لوٹ کھسوٹ کی جارہی ہے، جبکہ ترقیاتی کاموں میں خردبردکی بازگشت جاری ہے.

حکومت سندھ کی جانب سے بیشتر اضلاع میں ماحولیات، زراعت، صحت، تعلیم، ایکسائز سمیت دیگر محکموں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے اسپیشل ایجوکیشن، کولڈ اسٹوریج کی تعمیر، ٹریکٹر کی سبسڈی اسکیم سمیت 50سے زائد منصوبے شروع کیے گئے، جن میں سے 40سے زائد منصوبوں میں غیرمعیاری کام ہونے کا انکشاف ہوا ہے.

اس ضمن میں محکمہ منصوبہ بندی اور ترقی کے مانیٹرنگ ڈیسک اینڈ اوولیوئیشن سیل نے رپورٹ حکومت سندھ کے بالا حکام کو ارسال کردی۔