شازیہ مری کی بیٹی انوشے مری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
فوٹو: کرشنا کماری، ٹوئٹر
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری کی بیٹی انوشے مری رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔
انوشے مری کی شادی خورشید قائم خانی کے صاحبزادے عمر قائم خانی کے ساتھ ہوئی، دونوں کی شادی خاندانوں کی مرضی سے طے پائی۔
Special gift from Gilgit for the bride and the groom ❤️😍@anushe_k @OmerKaim pic.twitter.com/HfI9Prj7xH
— Shazia Atta Marri (@ShaziaAttaMarri) January 5, 2023
انوشے مری اور عمر قائم خانی کی شادی کی تقریبات سانگھڑ کے علاوہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں بھی ہوئیں جب کہ ان کے ولیمے کی تقریب کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل آواری ٹاور میں ہوئی، جس میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سمیت اہم حکومتی و ریاستی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
Congratulations to @anushe_k sweet daughter of great mother Adi @ShaziaAttaMarri May Allah shower his countless blessings on couple🤲❤️@Anny_Marri pic.twitter.com/KNjZuulZIM
— Krishna Kumari (@KeshooBai) January 8, 2023
ولیمے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، آصفہ بھٹو زرداری، گورنر سندھ کامران خان ٹسوری، فریال ٹالپر، سید خورشید شاہ، سینیٹر کرشنا کماری اور دیگر سیاست دان خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
She is utterly beautiful ❤️ Bibi ki bati @AseefaBZ at @ShaziaAttaMarri daughters wedding in Karachi 💫@KeshooBai pic.twitter.com/9GmvGuWTcx
— Sajjad Mehar (@sajjadthatsit) January 8, 2023
ولیمے کی تقریب میں صحافیوں اور فنکاروں سمیت دیگر شعبہ جات سے وابستہ اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
شازیہ مری کی بیٹی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستان PP کی MNA@ShaziaAttaMarri
کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں @AseefaBZ
سمیت @FaryalTalpurPk
صاحبہ، MPA@Sadiajavedppp
صاحبہ اور دیگر اراکان سندھ اسمبلی کی شرکت
@KeshooBai
@HeerSoho @BBhuttoZardari pic.twitter.com/omEM48zdre— JavedRazaRaymondOfficial (@JavedRRaymond) January 9, 2023