کراچی پریس کلب کا حکومت سے پی آئی سی کے تحت مستقل ٹریننگز کروانے کا مطالبہ
ملک کے بڑے اور قدیم ترین پریس کلبس میں سے ایک کراچی پریس کلب (کے پی سی) نے وزارت اطلاعات و نشریات سے مطالبہ کیا ہےکہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بڑھانے اور ان کی تربیت کے لیے پاکستان انفارمیشن سینٹر (پی آئی سی) کے تحت مستقل بنیادوں پر ٹریننگ کا انعقاد کیا جانا چاہئیے۔
کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد نے پاکستان انفارمیشن سینٹر کے تحت ہونے والے دو روزہ تربیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی ٹریننگ کا انعقاد مستقل بنیادوں پر کیا جانا چاہئیے۔
انہوں نے صحافی برادری کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی آئی سی نامی منصوبوں کو مستقل کرکے صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں کردار ادا کیا جائے۔
سیکریٹری پریس کلب شعیب احمد نے حکومت کو فنڈز کی کمی کی صورت میں پی آئی سی کے تحت پریس کلب میں مفت پروگرامات کرنے کی بھی پیش کش کردی
شعیب احمد نے وزارت اطلاعات و نشریات کو پی آئی سی کے تحت صحافیوں کو فیلو شپس بھی فراہم کرنے کی تجویز بھی دی۔