مالی مشکلات کے باوجود وزارت اطلاعات و نشریات صحافیوں کی ٹریننگ کے لیے پر عزم ہے، ارم تنویر
فوٹو: پی آئی سی کراچی
وزارت اطلاعات و نشریات کے ادارے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کراچی کی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پبلک ریلیشنز (پی آر) ارم تنویر نے کہا ہے کہ سخت مالی مشکلات کے باوجود حکومت پاکستان صحافیوں کی تربیت اور ترویج کے لیے پر عزم ہے۔
ڈی جی پی آر کراچی نے پاکستان انفارمیشن سینٹر (پی آئی سی) کراچی کے تحت فیک نیوز اینڈ اینٹی اسٹیٹ پروپیگنڈہ پر ہونے والی دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور پریس کلبس کو وزارت اطلاعات کا شکریہ ادا کرنا چاہئیے کہ سخت مالی مشکلات کے باوجود وزارت ٹریننگز کا انعقاد کر رہی ہے۔
انہوں نے وزیر اطلاعات، سیکریٹری وزارت اطلاعات اور پریس انفارمیشن افسر (پی آئی او) کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سخت مالی مشکلات کے باوجود صحافیوں کی ٹریننگ کے انعقاد کو یقینی بنایا۔
ارم تنویر کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے باوجود وزارت اطلاعات و نشریات صحافیوں کی تربیت و ترویج کے لیے پر عزم ہے جب کہ پی آئی سی نے کم وقت میں بہت سارے صحافیوں اور طلبہ کو تربیت فراہم کی ہے۔
انہوں نے خطاب کے دوران کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ پی آئی ڈی اور پی آئی سی کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔
ڈی جی پی آر نے تربیت حاصل کرنے والے صحافیوں کو فیک نیوز اور اینٹی اسٹیٹ پروپیگنڈہ کو پہنچاننے کے ٹولز کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے ملک اور قوم کی خدمت کرنے کا بھی کہا۔
ارم تنویر نے امید ظاہر کی کہ تربیت لینے والے صحافی اور طلبہ سکھائے گئے ٹولز کی مدد سے اب فیک نیوز اور اینٹی اسٹیٹ پروپیگنڈہ کی حوصلہ شکنی کرکے ملک اور قوم کی خدمت کریں گے۔
انہوں نے ٹریننگ کے اختتام پر سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد کو شیلڈ بھی پیش کی۔
مشکل مالی حالات کےباوجود وزارت اطلاعات نے پی آئی سی کے تحت صحافیوں کی ٹریننگ کاانعقاد کیا: ڈی جی پی آئی ڈی کراچی ارم تنویر
انہوں نے یہ بات پی آئی سی کراچی کے تحت منعقدٹریننگ کےدوران کہیhttps://t.co/YsOqA8taZA@MoIB_Official @PID_Gov @SohailAKhanInfo @KarachiPid @Pakistan_PIC pic.twitter.com/8l4NTsz4BE
— Sindh Matters – سندھ میٹرز (@SindhMatters) May 13, 2023