تنقید کے بعد جنگ نے نسل پرستانہ خبر درست کردی
اردو کے موقر اخبار روزنامہ جنگ نے تنقید کے بعد سندھ اور سندھیوں سے متعلق اپنی نسل پرستانہ خبر کو درست کردیا۔
جنگ نے 21 مئی کو دارالحکومت کراچی میں ڈکیتی کی خبر دیتے ہوئے شہ سرخی میں لکھا تھا کہ ڈکیت اندرون سندھ سے آئے تھے
خبر میں سندھیوں کو ڈکیت کے طور پر دکھانے کا تاثر دیا گیا اور ساتھ ہی دارالحکومت کراچی کو سندھ سے الگ ہونے کا تاثر بھی دیا گیا تھا۔
خبر کی اشاعت کے بعد سندھ بھر کے صحافیوں اور سیاست دانوں نے اخبار کو نسل پرستانہ صحافت اور رپورٹنگ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا جس کے بعد اب اخبار نے خبر کو درست کرتے ہوئے اس مں سے اندرون سندھ کا لفظ نکال دیا۔
تنقید کے بعد جنگ نے نسل پرستانہ خبر درست کردی pic.twitter.com/ELuT60A5HF
— Sindh Matters – سندھ میٹرز (@SindhMatters) May 21, 2023