ڈاؤ یونیورسٹی کو سندھ کی بہترین یونیورسٹی کا اعزاز حاصل
صوبائی دارالحکومت کراچی میں واقع ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جامعات کی رینکنگ کی بین الاقوامی دوڑ میں پہلی مرتبہ 201کیٹگری کی ٹاپ پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سندھ کی بہترین یونیورسٹی ہونےکا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
یونیورسٹی کی جاری پریس ریلیز کے مطابق عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارے دی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ نے سال 2023 کی ایشیائی درجہ بندی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو 201-250 رینج کی رینکنگ میں شامل کیا۔
اس سے قبل گزشتہ برس اکتوبر میں یونیورسٹی نے عالمی درجہ بندی 800 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ یہ پوزیشن دنیا کے 1799 اداروں کے درمیان تھی۔