لاڑکانہ میں 6 روز بعد بجلی بحال
لاڑکانہ ڈویژن میں 6 روز بعد بجلی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی اور حکام نے 60 فیصد علاقے میں بجلی بحال کرنے کا دعوی کردیا۔
عید سے دو دن قبل کھنبے گرنے سے لاڑکانہ ڈویژن میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔
بجلی کی بندش کے باعث لاڑکانہ، قمبر، شہدادکوٹ، دادو، رتوڈیرو، نئوں ڈیرو اور گرد و نواح میں کاروبار زندگی مفلوج رہا، اب سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کے حکام نے بتایا ہے کہ 60 فیصد علاقوں کی بجلی بحال کردی۔
ایگزیکٹو انجینئر سیپکو کے مطابق لاڑکانہ کے 10 فیڈرز سے شہر کے 60 فیصد علاقے کو ابتدائی طور پر بجلی بحال کردی گئی ہے۔
پریس ریلیز
مورخہ 29 جون 2023سکھر: آندھی اور بارشوں کے دوران شکارپور اور لاڑکانہ کے بیچ میں 132 kV کے 9 ٹاورز گرنے کا معاملہ.
سکھر: تیز آندھی اور بارشوں کے باعث شکارپور اور لاڑکانہ کے بیچ میں تاریخ 27 جون 2023 کو 132 kV کے 9 ٹاورز گر گئے تھے.
ترجمان سیپکو چیف— SEPCO SUKKUR ELECTRIC POWER COMPANY (@sepcoofficial) June 29, 2023
اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے بجلی کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وفاقی سیکریٹری پاور سے فوری رابطہ کرکے تمام متاثرہ اضلاع کی بجلی فوری بحال کی جائے۔
ترجمان وزیرِ توانائی سندھ کے مطابق وزیر توانائی سندھ متاثرہ جگہ پہنچ کر خود کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔
وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ سی ای او سیپکو سمیت تمام افسران اور سیپکو اہلکار متاثرہ جگہ پر موجود ہیں، ٹرانسمیشن لائن کے پول گرجانے کی وجہ سے ترسیلی نظام میں خرابی ہوئی۔