گھروں کی تعمیر کے لیے سندھ کے 50 ہزار افراد کو پیسوں کی پہلی قسط دیدی: شیری رحمان

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ بے گھر افراد کے لیے نئے گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا جو دنیا کے سب سے بڑے بحالی منصوبے ’’سندھ پیپلز ہائوسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز‘‘ کے تحت مکمل ہو رہا ہے۔

 

 اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ‏گزشتہ سال کے تاریخی سیلاب سے صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا، لاکھوں گھر تباہ اور لوگ بے گھر ہوئے تھے

متاثرہ لوگوں کی بحالی اور تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں حکومت سندھ نے دنیا کے سب سے بڑے بحالی منصوبے’’ سندھ پیپلز ہائوسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز‘‘ کا آغاز کیا جس کے تحت سیلاب سے متاثرہ بے گھر ہونے والے افراد کو نئے گھر کی تعمیر کیلئے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، گھر کی تعمیر کیلئے اب تک 50 ہزار افراد کو پہلی قسط فراہم کی گئی ہے، 5 ہزار متاثرہ لوگوں کو ان زمینوں کے مالکانہ حقوق دینے کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بے گھر افراد سے نئے گھر کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا جو اس منصوبے کے تحت مکمل ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی سیلاب متاثرہ لوگوں کی مکمل بحالی تک اس طرح کی کاوشوں کو جاری رکھے گی۔