سندھ بھر میں مزید 12 خواتین پولیس تھانے قائم کرنے کے لیے فنڈز جاری

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں مزید 12 نئے ویمن پولیس اسٹیشنز تعمیر کرنے کے لیے فنڈز جاری کردیے۔

خواتین پولیس تھانوں کی تعمیرات کے لئے 70 کڑوڑ روپے کی رقم مختص اور جاری کر دی گئی۔

مذکورہ پولیس اسٹیشنز کی مکمل تعمیر 36 ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

دارالحکومت کراچی میں دو نئے تھانے خلد أباد ملیر اور کلری پولیس اسٹیشن میں تعمیر کئے جائیں گے۔

دیگر تھانے ٹھٹھ پولیس اسٹیشن، سجاول پولیس اسٹیشن، ایس ایس پی دادو افس، ہالا پولیس اسٹیشن، سانگھڑ پولیس لائن، بدین پولیس ھیڈکواٹر، تھرپارکر پولیس ھیڈکواٹر، اے سیکشن پولیس اسٹیشن نوابشاہ، نوشہروفیروز پولیس لائن اور جیکب أباد میں تعمیر کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ سندھ میں اس وقت خواتین اور بچوں کے 8 خصوصی پولیس تھانے کام کر رہے ہیں، جس میں سے زیادہ تر دارالحکومت کراچی میں ہیں۔

مزید تھانے قائم ہونے کے بعد خواتین پولیس تھانوں کے حوالے سے سندھ سرفہرست صوبہ بن جائے گا جہاں خواتین اور بچوں کے سب سے زیادہ تھانے ہوں گے۔

خواتین کے نئے تھانے بننے سے مزید خواتین اہلکاروں کو بھی بھرتی کیا جائیگا جب کہ پہلے سے موجود اہلکاروں کے پوموشنز بھی ہوں گے۔