مسلسل بارشوں سے گڈو اور سکھر بیراج میں پانی بڑھ جانے سے سیلاب کا خدشہ
سندھ سمیت پاکستان بھر میں مسلسم بارشیں ہونے کے بعد دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
انچارج فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سکھر اور گڈو بیراج سے درمیانے درجے کا ریلہ گزر رہا ہے، 12 گھنٹوں میں گڈو پر 17 ہزار اور سکھر بیراج پر10 ہزارکیوسک پانی کا اضافہ ہوا ۔
انہوں نے بتایاکہ گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح مزید بلندہوگی تاہم سیلاب درمیانے درجے کا رہے گا اور سندھ کے بیراجوں پر اونچےدرجے کے سیلاب کا امکان نہیں۔
ادھر دریائے راوی میں ہیڈبلوکی کے مقام پرپانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، راوی میں پانی کا بہاؤ 64 ہزار 525 کیوسک ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے درہ بولان میں سیلابی ریلے سے متاثرہ پنجرہ پل کے عارضی راستے کی بحالی کے لیے کام کا آغاز کردیا گیا۔