ویکسین تیار کرنے کے لیے بنائی گئی سکرنڈ لیبارٹری میں جانور بھوک مرنے لگے
ضلع نوابشاہ کے شہر سکرنڈ میں تیار کردہ سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین تیار کرنے والی ایشیا کی سب سے بڑی لیبارٹری میں جانور بھوک سے مرنے لگے۔
لیبارٹری میں ویکسین کی تیاری تو دور کی بات تجربات کے لیے رکھے گئے سانپ، کتے، گدھے، گھوڑے اور دیگر جانور بھوک سے مرنے لگے۔
سندھ حکومت نے 2020 میں سکرنڈ کے علاقے میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین تیار کرنے والی لیبارٹری کی بنیاد رکھی تھی۔
پاکستان کی پہلی اور ایشیا کی دوسری لیبارٹری میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کے بعد تحفظ کی ویکسین سمیت دیگر جانوروں کی بیماریوں سے متعلق ویکسینز تیار کی جانی تھیں۔
دو سال میں ویکسین کی تیاری اپنی جگہ لیکن اب وہاں جانور بھوک سے مرنے لگے ہیں۔
اینٹی سنیک اور اینٹی ریبیز لیبارٹری میں بھوک کے باعث اونٹ، گھوڑے، سانپ اور کتے غذا نہ ملنے کی وجہ سے نڈھال ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔
سندھی ٹی وی چینل ٹائم نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیبارٹری میں سہولیات کا فقدان ہے، فنڈز کی کمی کے باعث وہاں موجود جانور مرنے لگے ہیں۔
علاوہ ازیں کئی ماہ سے لیبارٹری ملازمیں کو کئی ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دی گئیں۔