نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزرا کو قلم دان سونپ دیے

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے صوبائی وزراء کو قلم دان تفویض کردیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ںگراں کابینہ ارکان نے 19 اگست کو جب کہ وزیر اعلی مقبول باقر نے 16 اگست کو حلف اٹھایا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کو وزارت داخلہ و جیل خانہ جات اور یونس ڈھاگا کو وزارت خزانہ، ریونیو اور پی اینڈ ڈی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

مبین جمانی کو وزارت بلدیات، ڈاکٹر سعد خالد کو وزارت صحت و سماجی بہبود کا قلمدان دیا گیا ہے۔

سندھ کی نگراں 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ڈاکٹر جنید شاہ کو وزارت کھیل، ثقافت اور یوتھ افیئر کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رعنا حسین کو وزارت تعلیم اور امور خواتین کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

عمر سومرو کو وزارت قانون کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔ایشور لعل کو وزارت آب پاشی، خدا بخش مری کو معدنیات و معدنی وسائل اور ارشد ولی محمد کو وزارت سیاحت اور ماحولیات کا قلم دان سونپا گیا ہے۔