روہڑی سندھ کا پہلا فری وائی فائی زون بن گیا

شمالی سندھ کا تاریخی شہر روہڑی صوبے کا پہلا فری وائی فائی زون بن گیا۔

ضلع کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے روہڑی میں فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا۔

انٹرنیٹ سروس کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ دور آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کا دور ہے، فری انٹرنیٹ سروس سے روہڑی کے عوام مستفید ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید دور میں نوجوانوں کیلئے فری انٹرنیٹ ناگزیر ہے، ایک وقت میں 3 ہزار شہری مستفید ہوسکیں گے۔

ضلع چیئرمین نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں سکھر، پنو عاقل اور دیگر شہروں میں سروس دیں گے۔

فری وائی فائی سروس پر طلبہ کا کہنا تھا کہ فری انٹرنیٹ سروس سے تعلیم کا حصول آسان ہوجائے گا۔

فری وائی فائی سروس سے شہریوں سمیت طلبہ و طالبات کو کتابیں، آن لائن گیمز اور اہم معلومات تک مفت میں رسائی اب جلد ممکن ہوگی۔

https://twitter.com/maanoo908/status/1694681006647677417?t=tTt2WktmXTJ9sRVTpSpXiw&s=19