کشمور میں اقلیتی افراد کے اغوا برائے تاوان کے خلاف دارالحکومت کراچی میں بھی احتجاج
ضلع کشمور میں اغوا برائے تاوان کی بڑھتی وارداتوں پرمنارٹی رائٹس اوردیگرتنظیموں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے تین تلوار کلفٹن پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمور میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے دنگل پر تین دن سے احتجاج جاری ہے۔
کراچی میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمورمیں کچے کےعلاقے میں اقلیتی برادری سےتعلق رکھنےوالے ساگرکمار،مکیش جگڈیش، پریا کماری،ڈاکٹرمنیراورسات برس کے جدیب کمار کواغوا کیاگیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگران حکومت کچےکےعلاقےمیں ڈاکوؤں کیخلاف سخت ایکشن لےاورمغویوں کوبازیاب کرائے۔
اگرمغویوں کوبازیاب نہ کرایا گیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے بھی احتجاج کیاجائے گا