نوٹسز بھجوانے کے بعد صحافیوں نے جھوٹی خبریں پھیلانے پر شازیہ مری سے معافی مانگ لی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شازیہ مری کی جانب سے بے بنیاد خبریں پھیلانے کے خلاف قانونی نوٹسز ملنے کے بعد صحافیوں نے ان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر معزرت کرنا شروع کردی۔
سوشل میڈیا پر صحافیوں سمیت دیگر صارفین نے دعوی کیا تھا کہ شازیہ مری کے گھر چھاپے کے دوران 97 ارب روپے کی نقد رقم ملی۔
جس شازیہ مری کے گھر چھاپے کے بعد اربوں روپے ملنے کی بات ہو رہی ہے۔۔ یہ بے نظیر انکم سپورٹ کی چئیر پرسن رہی ہیں۔
اس سے پہلے ایک میڈم فرزانہ راجہ ہوتی تھیں وہ بھی 5 سال اسی پروگرام کی چیئرپرسن رہی۔۔ ان پر بھی اربوں کے غبن کا الزام ہے
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) September 2, 2023
سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا تھا کہ سنا ہے شازیہ مری کے گھر پر نیب کا چھاپہ پڑا ہے اور 97ارب روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔
ایسے الزامات کے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ میرے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کو قانونی نوٹسز ارسال کیے جارہے ہیں۔
یہ حق اور سچ کی فتح ہے اور ان تمام کارکنان بشمول ہمدردوں کی بھی کامیابی ہے جنہوں نے اس جھوٹ اور سازش کو بے نقاب کرنے میں سچ کا ساتھ دیا۔ کسی کو مقابلہ کرنا ہے تو کاردگی پر بات کرے نہ کہ ایسا گھٹیا جھوٹ بنا کر بے شرمی کے ساتھ پھیلا کر لوگوں کو بوقوف بنائے! فیک نیوز مردہ باد! https://t.co/iKW0ydwhRn
— Shazia Atta Marri (@ShaziaAttaMarri) September 5, 2023
انہوں نے تحریر کیا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے 21 سالہ سیاسی سفر کے دوران خلوص نیت اور لگن کیساتھ انتہائی محنت سے کام کیا ہے۔
وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء https://t.co/kpRauOZ3FI
— Shazia Atta Marri (@ShaziaAttaMarri) September 5, 2023
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ میرا ضمیر مطمئن ہے کہ بطور منتخب ممبر اور وزیر میں نے ایمانداری و دیانتداری سے لوگوں کی خدمت کی۔
ان کی جانب سے نوٹسز بھجوائے جانے کے بعد صحافیوں نے ان سے ٹوئٹر پر معافی مانگنا شروع کردی اور صحافیوں کو بے بنیاد خبریں ٹوئٹ کرنے پر عام افراد کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ان سب کو قانونی نوٹس بھیجا جا رہاہےجنہوں نے مجھ سےمنسوب جھوٹی،بے بنیاد اورگھٹیا خبر بنائی اور پھیلائی۔مجھےاس بات پر فخراور اطمینان ہےکہ میں نےاپنےاکیس سالا سیاسی سفر میں محنت وسچی لگن سےکام کیا ہے۔بطور منتخب رکن اسمبلی اوربحیثیت وزیر، اپنی زمیدراریاں نبھاتےہوئےلوگوں کی خدمت کی ہے https://t.co/GsSC1orkCM
— Shazia Atta Marri (@ShaziaAttaMarri) September 4, 2023