سندھ حکومت کا صوبے بھر کے قانون اور انسانی حقوق کے طلبہ کو انٹرنشپ دینے کا اعلان

محکمہ انسانی حقوق سندھ نے صوبے کے چھ ڈویژنز میں جامعات میں زیر تعلیم دو سو طلبا کو انٹرن شپ دینے کا اعلان کردیا فیصلہ کردیا۔

ںگران صوبائی وزیر عمر سومرو کے مطابق انسانی حقوق، قوانین اور صورتحال سے آگاہی کے لیے شعبہ قانون و سوشل سائنس کے طلبہ کو انٹرن شپ دی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انسانی حقوق انٹرن شپ پر منتخب ہونے والے طلبہ کو ماہانہ 25 ھزار روپے وظیفہ بھی دے گا۔

نگران وزیر قانون کے مطابق صوبے کے تمام کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر اور شہید بینظیر آباد ڈویژنوں کےطلبہ کو انٹرنشپ دی جائے گی۔

نگران وزیر انسانی حقوق نے مزید کہا کہ اس ضمن میں نگراں وزیراعلی سندھ کوسمری بھیج کرمنظوری لی جائے گی۔

عمر سومرو نے بتایا کہ انٹرن شپ دینے کے بعد طلبہ کو انسانی حقوق سے متعلق ہونے والے پروگرامز میں بھی بھیجا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو آگے لانا ہے، ساتھ ہی انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ نوجوانوں کو انسانی حقوق سے متعلق آگاہی دیں۔