سندھ بھر کے مزید 1350 صحت کے بنیادی مراکز پی پی ایچ آئی کے حوالے

حکومت سندھ نے محکمہ صحت کے 1340بنیادی صحت کے مراکز سمیت 34 غذائیت کی کمی کے منصوبے بھی پیپلز پرائمری ہیلتھ اینیشٹو (پی پی ایچ آئی)کے حوالے کردیے۔

پہلے ہی پی پی ایچ آئی کے پاس سندھ بھر میں متعدد منصوبے تھے اور اب مزید منصوبے اور انتظامات اس کے حوالے کردیے گئے۔

حکومت سندھ نے حال ہی میں کراچی ڈویژن کے ضلع ملیر کے ابراہیم حیدری اسپتال سمیت دیگر 34 صحت کے مراکز بھی پی پی ایچ کے حوالے کردیے۔

اسی طرح سندھ بھر کے 1340 بنیادی صحت کے یونٹ اور تعلقہ اسپتالوں کو بھی مزید 5 برس کے لیے پیپلز پرائمری ہیلتھ کئیراینشیٹو کے حوالے کردیا گیا۔

ساتھ ہ بچوں کی غذائی کمی پر قابوپانے والے پروگرامAccelerated Action Plan for Reduction of Stunting and Malnutrtion کو بھی پی پی ایچ آئی کے حوالے کردیاگیا۔

ان مراکز میں کام کرنے والے ملازمین اور بجٹ بھی کمپنی کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پی پی ایچ کے سپرد کردیا گیا۔

روزنامہ ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حکومت سندھ مزید 290 سرکاری ڈسپنسریاں بھی پی پی ایچ آئی کے حوالے سے کرنے کی تیاری کررہی ہے۔