میرپور ماتھیلو میں نوجوان سے مولوی کے ریپ کی تصاویر وائرل

ضلع گھوٹکی کے نواحی شہر میرپور ماتھیلو میں عالم دین کی جانب سے نو عمر نوجوان سے ریپ کی تصاویر وائرل ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وائرل تصاویر سے متعلق سندھ میٹرز آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا اور نہ ہی فوری طور پولیس اور مقامی انتظامیہ نے ان پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔

وائرل تصاویر میں زائدالعمر عالم دین کو کمرے میں نوعمر نوجوان کے ساتھ نازیبا حالت میں دیکھا جا دکتا یے۔

سماجی رینما عائشہ دھاریجو نے مذکورہ معاملے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مولوی کے عمل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔

دیگر متعدد افراد نے بھی عالم دین کی نوعمر لڑکے کے ساتھ نامناسب حالت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ یہی عالم دین مساجد میں زنا سے بچنے اور اس کی سزاؤں سے متعلق خطاب کرتے ہیں اور ان خود ہی کم سن بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے عالم دین کو گرفتار کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مذکورہ واقعے سے قبل بھی سندھ کے متعدد شہروں سے متعدد بار مولویوں کی جانب سے بچوں کے ساتھ ریپ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو چکیں ہیں۔