سندھ کی ووٹرز فہرست میں 100 سے 142 سال کے 20 ہزار ووٹرز موجود
حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ صوبہ سندھ کی ووٹرز فہرست میں دنیا کے طویل العمر افراد کی موجود ہیں، صوبے کی ووٹرز فہرست میں 100 سے 142 سال کے 20 ہزار مرد و خواتین کے نام درج ہیں۔
عام طو پر صوبہ سندھ میں طویل العمر افراد کی موجودگی کم ہی سامنے آتی ہے، تاہم اگر ووٹرز فہرست میں اتنے زیادہ افراد کی موجودگی ثابت ہوئی تو یہ ایک عالمی ریکارڈ بھی بن سکتا ہے۔
سندھ بھر میں گزشتہ سال تک رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ تھی، جن میں سے ایک کروڑ 90 لاکھ ووٹرز خواتین تھی۔
اب سندھ کے ووٹرز کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ صوبے میں 100 سے 142 سال کے عمر کے 20 ہزار ووٹر رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے نصف سے زائد خواتین ہیں۔
میڈیا رہورٹس کے مطابق 20 ہزار میں ووٹرز میں سے خواتین ووٹرز کی تعداد 11 ہزار 760 اور مرد ووٹرز کی تعداد 8590 ہے، اتنی بڑی تعداد میں سامنے آنے والے ان ووٹرز میں سے 8633 کا تعلق دارالحکومت کراچی سے ہے جن میں 4301خواتین اور 4332 مرد شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سندھ میں 142 سال کی واحد معمر ترین خاتون ووٹر کا تعلق میرپور خاص سے ہے جبکہ 140 سال کے 10 بزرگ ووٹرز میں سے 4 کا تعلق تھرپارکر، 3 بدین، 1 گھوٹکی، 1 لاڑکانہ اور 1 کا تعلق کراچی کے ضلع کیماڑی سے ہے۔
دستیاب ڈیٹا کے مطابق سندھ بھر کے 30 اضلاع میں100سال کے2927 ووٹرز میں سے خواتین کی تعداد 1580۔ اسی طرح 101سال کے2527 ووٹرز ہیں جن میں 1359خواتین ہیں۔ 102سال کی 1837خواتین جبکہ 1291مرد ہیں اور ان کی مجموعی تعداد 3128ہے۔
رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ صوبے کی ووٹرز فہرست میں 103سال کے ووٹرز کی تعداد 2463ہے جن میں 1358خواتین ہیں۔
کوائف کے مطابق 104سال کے 2634ووٹرز میں سے 1561خواتین ہیں، اسی طرح 105سال کی 811 خواتین اور 527مرد ہیں جن کی مجموعی تعداد 1338 ہے – 106سال کے1409ووٹرز میں سے خواتین ووٹرز 845خواتین اور 564مرد ووٹرز ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فہرست میں 107 سال کے 1048ووٹرز میں سے 610خواتین ہیں جب کہ 108سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 1319ہے جن میں سے خواتین کی تعداد 826 3 ہے۔
اسی طرح 109 سال کی 498 خواتین اور 308 مرد ووٹرز ہیں اور ان کی مجموعی تعداد 806 ہے، 110سال کے ووٹرز کی تعداد 352 ہے جن میں سے217 خواتین ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 111سال کی 52خواتین اور 23مرد ووٹرز ہیں اور ان کی مجموعی تعداد 75 ہے۔ 112سال کے 51 ووٹرز ہیں جن میں سے37 خواتین ہیں جب کہ 113سال کی 18خواتین اور 8 مرد ووٹرز فہرست میں رجسٹرڈ ہیں۔
یوں 114سال کے 54 ووٹرز میں 36 خواتین اور 18مرد ہیں۔ 115سال کی 17خواتین اور 4مرد ووٹرز جن کی مجموعی تعداد 21ہے۔ 116سال کے ووٹرز کی تعداد 23ہے جن میں 15خواتین اور 8 مرد ہے۔117سال کی 13خواتین اور 7مرد ووٹرز کی مجموعی تعداد 20ہے۔رپورٹ کے مطابق 118سال کے 11ووٹرز میں 7خواتین اور 4مرد ہیں۔ صوبے میں 119سال کی11خواتین ووٹر اور 2مرد ووٹرز ہیں جن کی کل تعداد 13ہے۔
رپورٹس کے مطابق 120سال کے 7ووٹرز میں سے3خواتین اور4مرد ہیں۔121سال کی خواتین ووٹرز کی تعداد 5اور مرد ووٹرز کی تعداد 1ہے جب کہ 122سال کی 11خواتین اور 26مرد ووٹرز کی کل تعداد 37ہے۔
یوں صوبے میں123سال کا صرف 1مرد بزرگ ووٹر موجود ہے، 124سال کے 4 ووٹرز میں سے 3 خواتین اور 1مرد ووٹر ہے، 125سال کا کوئی ووٹر موجود نہیں جبکہ 126سال کی صرف 2 خواتین ووٹرز موجود ہیں۔
فہرست سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں 127سال کے 2ووٹرز میں سے ایک خاتون اورایک مرد ہیں، 128سال کی صرف ایک خاتون ووٹرز ہیں جب کہ 129 سال کی بھی 2خواتین ووٹرز ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق 130سال کی ایک خاتون اور ایک مرد ووٹر موجود ہے۔ 131سال کا کوئی مرد ووٹر نہیں صرف 2خواتین ووٹرز ہیں جب کہ 134سال کے 5ووٹرز میں سے 4خواتین اور 1 مرد ووٹر ہے۔
یوں صوبے میں 135سال کے 4ووٹرز میں سے 2 خواتین اور 2مرد ووٹر ہیں۔ 136سال کی 3خواتین اور 3مرد ووٹرز ہیں۔137سال کے7ووٹرز میں 6خواتین اور 1 مرد ووٹر ہیں۔ 138سال 4ووٹرز میں سے3 خواتین اور 1مرد ہے جب کہ 139سال کے صرف 2مرد، 140سال کی 4 خواتین اور 6مرد ووٹرز ہیں جن کی مجموعی تعداد 10ہے۔
رپورٹس کے مطابق سندھ میں 141سال کا کوئی ووٹر موجود نہیں ہے جبکہ میرپورخاص میں 142سال کی صرف ایک خاتون ووٹر کا اندراج ہے جو کہ صوبے کی سے زائد العمر ووٹر ہیں۔
فہرست میں زائد العمر ووٹرز کی اتنی بڑی تعداد پر فوری طور پر الیکشن کمیشن اور دیگر حکام نے کوئی بیان نہیں دیا، تاہم ممکنہ طور پر ان ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کے بعد ہی الیکشن کمیشن بیان جاری کرے گا۔
اگر سندھ کی ووٹرز فہرست میں اتنی بڑی تعداد میں زائد العمر افراد پائے گئے اور ان کی تصدیق ہوگئی تو یہ ایک طرح سے عالمی ریکارڈ بھی بن سکتا ہے۔