سکھر پولیس کا مقابلے میں انڈھڑ گیںنگ کے ڈاکو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

سکھر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پنوعاقل کے کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں پنجاب کے انڈھڑ گینگ کا اہم کارندہ سانول سکھانی ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ پنوعاقل کی حدود ڈپٹی باغ کے قریب پولیس مقابلے میں چھوٹو گینگ کا کمانڈر سندھ اور پنجاب کا بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک ہوا۔

سندھ پولیس کا کشمور میں 3 کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

ترجمان پولیس کےمطابق ہلاک ڈاکوجانو انڈھڑ اور چھوٹو مزاری گینگ کا اہم ترین کارندہ اور گینگ کا کمانڈر بھی تھا،مرنےوالےڈاکو نے سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں اغوا برائے تاوان، دہشت گردی، پولیس حملوں ، ہائی وے پرڈکیتی ، قتل ، اقدام قتل ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

مرنےوالےسے کلاشکوف اور گولیاں بھی برآمدکرلی گئی ،ڈاکونے سندھ اور پنجاب میں11 پولیس جوانوں کوشہیدکیاہواتھا۔

ایس ایس پی سکھر کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو سانول سکھانی، رحیم یار خان، راجن پور، گھوٹکی، کشمور اور سکھر میں سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

کشمور میں ڈاکوؤں کو کس نے مارا؟ سندھ و پنجاب پولیس آمنے سامنے

انہوں نے بتایا کہ انڈھڑ گینگ کے سرغنہ جانو انڈھڑ کے مارے جانے کے بعد انڈھڑ گینگ کو سانول سکھانی آپریٹ کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو نے ساتھیوں کے ساتھ گھوٹکی کے کچے میں پولیس پارٹی پر حملہ کر کے ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس اہلکاروں جبکہ رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 6 اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔