سندھ حکومت نے صوبے کی تمام این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی
سندھ چیریٹی کمیشن نے صوبے بھر میں کام کرنے والی تمام رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں اور اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے انہیں دوبارہ رجسٹریشن کے احکامات دے دیے۔
کمیشن کے مطابق تمام فلاحی تنظیموں اور اداروں کی رجسٹریشن کی معیاد 10ستمبر 2023 کو ختم ہو گئی۔
کمیشن کی جانب سے تمام اداروں کو اب دوبارہ سے رجسٹریشن کی تجدید مئی 2024 تک کروانے کا حکم دیا ہے۔
چیئرٹی کمیشن کی جانب سے رجسٹریشن نہ کرانے والی فلاحی تنظیموں اور اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا انتباہ بھی دیا گیا۔
سندھ حکومت ماضی میں بھی این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرکے ان کی دوبارہ رجسٹریشن کرتی آئی ہے۔
سال 2021 میں حکومت کی جانب سے سندھ اسیمبلی کو آگاہی دی گئی تھی کہ اس وقت تک صوبے میں 12 ہزار 43 این جی اوز رجسٹرڈ تھیں، جن میں سے 7 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی تھی۔
بعد ازاں ہزاروں این جی اوز نے دوبارہ رجسٹریشن کروائی تھی۔