گھوٹکی سے گیس کے مزید ذخائر دریافت
ماڑی پیٹرولیم نے قدرتی ذخائر سے مالا مال سندھ کے ضلع گھوٹکی سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔
ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ماڑی پیٹرولیم نے سندھ گھوٹکی سےگیس کےنئے ذخائردریافت کیے۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ ان ذخائر سے ابتدائی طورپریومیہ ایک کروڑ 11لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔
ٹنڈو الہیار، سانگھڑ اور حیدر آباد میں تیل و گیس کے اضافی ذخائر دریافت
ماڑی پیٹرولیم کےمطابق تیل وگیس کی تلاش کے لیے 1016 میٹر گہرا کنواں کھودا گیا تھا جس کے بعد ذخائر دریافت ہوئے۔
دو ماہ قبل بھی ٹنڈو الہیار، سانگھڑ اور حیدر آباد میں تیل و گیس کے اضافی ذخائر دریافت کیے گئے تھے۔
مجموعی طور پر ایک کروڑ 59 لاکھ کیوبک فٹ اضافی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔
تینوں اضلاع کے تین کنوؤں سے 2 ہزار 665 بیرل یومیہ تیل ملا ہے، جبکہ 51 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی بھی حاصل ہو رہی ہے۔
سانگھڑ میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت، پنجاب کو مبارک باد