سانگھڑ میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت، پنجاب کو مبارک باد
قدرتی ذخائر سے مالا مال صوبے کے ضلع سانگھڑ میں مزید تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے پر سندھ کے عوام نے پنجاب کو مبارک باد پیش کی ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ارسال کیے گئے ایک نوٹس میں سانگھڑ میں ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق کی۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئے ذخائر سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دریافت ہوئے، او جی ڈی سی ایل نے 26 جون 2022 کو تیل اور گیس کی تلاش شروع کی تھی، 3400 میٹر گہرائی سے ذخائر دریافت ہوئے۔
اوجی ڈی سی نے بتایا کہ کنویں سے یومیہ 13 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی ملے گی، اور اس دریافت سے ملک میں تیل اور گیس کی طلب ورسد میں فرق کم ہوگا۔
ادارے نے بتایا کہ ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل اور 1.30 ملین کیوبک فٹ گیس مل سکے گی جب کہ کنویں میں بطور آپریٹر او جی ڈی سی ایل کا 100 فیصد حصہ ہے۔
https://twitter.com/AAliMapher/status/1604853528815599617?t=C5-qVAZCs0LK-D8-596U4Q&s=19
سانگھڑ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے کی ایک ٹوئٹ کو سندھ کے سوشل میڈیا صارفین نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے پنجاب کو مبارک باد بھی پیش کی۔
زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے وقت بتایا گیا کہ سانگھڑ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے سندھ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ اس سے پنجاب کو فائدہ ملے گا۔
Congratulations to Punjab 🙏 https://t.co/LbWiqDXHlf
— Ph@mirjat.Muhammadilyas (@PhmirjatMuhamm1) December 19, 2022
لوگوں نے پنجاب کو تنقیدی مبارک باد پیش کی جب کہ بعض افراد نے سوال اٹھایا کہ سندھ میں دریافت ہونے والے ذخائر سے صوبے کے لوگوں کو کیا حاصؒ ہوگا؟
پنجاب میں جشن کا سماء https://t.co/AOaNIcmF5Q
— Dr.Mir 🥼⛑🩺💉 (@DrMeerZardari1) December 19, 2022
سانگھڑ سے قبل رواں برس کے اوائل میں کمپنی نے سندھ کے ضلع ٹنڈو الہیار میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔
ٹنڈو الہیار سے یومیہ 1400 بیرل تیل جبکہ 5.02ملین مکعب کیوبک فٹ (MMSCFD) کے ذخائر دریافت ہوئے۔
اس سے سندھ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا 🙏
— سنڌي نيوز (@SindhiNews021) December 19, 2022